نامعلوم افراد کی محکمہ صحت چارسدہ کے آفسرکی گاڑی پر فائرنگ ،بھتیجے سمیت جاں بحق ،ایک زخمی

منگل 26 اکتوبر 2021 15:43

نامعلوم افراد  کی محکمہ صحت چارسدہ کے آفسرکی گاڑی پر فائرنگ ،بھتیجے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) ضلع چارسدہ  نامعلوم افراد نے محکمہ صحت چارسدہ کا آفیسر کی گاڑی پر اندھادھند فا ئرنگ کے نتیجے میں بھتیجے سمیت جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بھتیجا شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقہ اتمانزئی غنی خان روڈ پرپہلے سے گھات لگائے ہوئے ملزمان نے محکمہ صحت کے آفیسرساجدخان کاکڑ کی موٹر کار نمبر 794اسلام آباد فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں ساجد خان کاکڑاور بھتیجا اکبرجان ولد حامد گولیوں کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بھتیجا حمزہ ولد عالمزیب کاکڑشدید زخمی ہو گیا۔

وہ اپنے بھتیجوں کے ہمراہ کے ذریعے تاریخ پیشی کے لئے جوڈیشل کمپلیکس جارہے تھے ۔ذرائع کے مطابق وجہ عناد سابقہ دشمنی بتائی گئی ہے ۔