بیٹی کیساتھ مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد سگے باپ کی درخواست ضمانت پر وکلا ء بحث کیلئے طلب

متاثرہ بچی ،ماں عدالت کے باہر انصاف کے لیے دوہائیاں دیتی رہیں ،پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش بھی کی

منگل 26 اکتوبر 2021 16:21

بیٹی کیساتھ مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد سگے باپ کی درخواست ضمانت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) سیشن کورٹ نے بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد سگے باپ کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے وکلا ء کو بحث کے لیے طلب کرلیا، متاثرہ بچی اور اس کی ماں عدالت کے باہر انصاف کے لیے دہائیاں دیتی رہیں اور پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش بھی کی۔ملزم ندیم شاہ نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی۔

(جاری ہے)

خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ سیشن کورٹ پیش ہوئیں اور احاطہ عدالت میں دوہائیاں دیتی رہی ۔خاتون نے مطالبہ کیا کہ شوہر کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے، شوہر جیل سے دھمکیاں دے رہا ہے۔ خاتون نے خود پر پیٹرول چھڑک کر خودی سوزی کی کوشش کی جس پر وکلا ء اور سائلین نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے پٹرول کی بوتل چھین کر بچا لیا اور خاتون کو احاطہ عدالت سے بیٹی سمیت گھر روانہ کردیا۔بعدازاں سیشن جج لاہور نے واقعے کا نوٹس لیا اور سکیورٹی انچارج سیشن کورٹ انسپکٹر عابد سے واقعے کی تفصیلات طلب کر لیں۔