متحدہ عرب امارات میں دنیا کی سب بڑی ثقافتی،صنعتی و تجارتی نمائش جاری ہے‘اسلم اقبال

وزیر اعلی سردار عثمان بزدار دوبئی ایکسپو کے دوران حکومت کے انقلابی اقدام پنجاب ایز کا باقاعدہ افتتاح کرینگے‘وزیر صنعت و تجارت

منگل 26 اکتوبر 2021 16:21

متحدہ عرب امارات میں دنیا کی سب بڑی ثقافتی،صنعتی و تجارتی نمائش جاری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں دنیا کی سب بڑی ثقافتی،صنعتی و تجارتی نمائش جاری ہے۔ دوبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کا روزانہ سینکڑوں افراد وزٹ کر رہے ہیں۔پنجاب حکومت نے ماہ نومبر میں دوبئی ایکسپو میں بھر پور شرکت کے لئے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

صوبہ پنجاب کے 20محکمے اور صنعتی سیکٹر دوبئی ایکسپو میں دستاویزی فلموں کے ذریعے صوبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اجاگر کریں گے۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے پنجاب حکومت کی دوبئی ایکسپو میں شرکت کے حوالے سے تیاریوں کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ نے سرمایہ کار دوست ماحول اور کاروبار میں آسانی کے لئے خصوصی پورٹل پنجاب ایزتیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار دوبئی ایکسپو کے دوران پنجاب ایز کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔خصوصی پورٹل پنجاب ایز کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع کے بارے میں راہنمائی فراہم کی گی۔ دوبئی ایکسپو میں پنجاب حکومت درجنوں سیمینارز، مزاکراتی نشستوں اور کاروباری فورم کا اہتمام بھی کرے گی۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل بزنس کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے سرمایہ کار شرکت کریں گے۔ ان سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سیاحت کے مواقعوں، قدیم ثقافتوں کے نشانات، شجر کاری مہم، شمسی توانائی اور ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں سے آگاہی دی جائے گی۔