Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ،

کالعدم تنظیم کے احتجاج اور تاجروں کی جانب سے اعلان کردہ دھرنے کے خلاف حکمت عملی پر غور

منگل 26 اکتوبر 2021 16:21

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اجلاس ہوا ہے جس میں کالعدم تنظیم کے احتجاج اور تاجروں کی جانب سے اعلان کردہ دھرنے کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری اورچیف سیکریٹری پنجاب بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کالعدم تنظیم سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی، کالعدم تنظیم کے مطالبات اور حکومتی حکمت عملی پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ وزیراعظم کو تاجروں کے احتجاج سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے کارکن حکومت سے کئے گئے معاہدے کے تحت اس وقت مریدکے میں موجود ہیں، حکومت نے طے پائے گئے معاملات پر بدھ تک عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی تھی، دوسری جانب تاجروں نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے کا اعلان کررکھا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات