آل پاکستان پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بالنگ ٹورنامنٹ کا اغاز ہوگیا

منگل 26 اکتوبر 2021 21:11

آل پاکستان پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بالنگ ٹورنامنٹ کا اغاز ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) آل پاکستان پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بالنگ ٹورنامنٹ کا اغاز ہوگیا، کراچی کے ارینا کلب کار ساز جاری ایونٹ کے افتتاحی روز اسکول کٹیگری کے مقابلے ہوئے، بحریہ ٹان سے نامزد منظور شدہ اطہر ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر سیلز محمد ایاز نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، محمد ایاز ٹین پن بالنگ کو پاکستان میں تیزی سے مقبول ہونے والا کھیل قرار دیا، انہوں نے بھارت کے خلاف گرین شرٹس کی تاریخی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی مقبولیت اپنی جگہ ایک حقیقت ہے تاہم ملک میں دیگر کھیلوں کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے، پہلے روز اسکول کٹیگری کے پہلے مرحلے میں 500 سے زائد طلبا ایکشن میں نظر آئے۔