
معروف کاروباری شخصیت سردار شبیر خان کی وزیر اعظم آزادکشمیر کے اعزاز میں تقریب
تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات ، وکلا ، سیاسی جماعتوں کے کارکنان ، انجمن تاجران کے عہدیداران اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت بھارت سن لو مقبوضہ کشمیر کے ہمارے بہن اور بھائی اکیلے نہیں، ہم ان کی آزادی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،سردارعبدالقیوم نیازی
منگل 26 اکتوبر 2021 21:26
(جاری ہے)
بھارت سن لو مقبوضہ کشمیر کے ہمارے بہن اور بھائی اکیلے نہیں، ہم ان کی آزادی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، آج ایل او سی سے وزیراعظم بنا ہے تو کل مقبوضہ کشمیر کا رہنے والا اس پوری ریاست کا وزیر اعظم ہو گا، وزیراعظم عمران خان نے بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں بے نقاب کر کے رکھ دیا، یہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم متحد و منظم ہو کر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کیلئے جاندار آواز بلند کریں، وزیراعظم پاکستان کشمیریوں کا درد سمجھنے والے واحد لیڈر ہیں، وہ وقت دور نہیں، جب بھارت کشمیریوں کو ان کا حق دینے پر مجبور ہو گا، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے وافر فنڈز مہیا کریں گے، انہوں نے کہا کہ میں اقتدار میں ذات کیلئے نہیں، عوام کی خدمت کیلئے آیا ہوں،لوگوں یاد رکھنا میں آپ کی خدمت میں کوئی کمی نہیں چھوڑوں گا، آزاد کشمیر بھر میں تاریخ ساز ترقیاتی کام کروں گا، مثالی خطہ بناوں گا، میں اپنے لوگوں کی عزت نفس پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں ہونے دوں گا،پونچھ والو جو محبت آپ نے مجھے دی، میں اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا،آزاد کشمیر میں صرف میرٹ اور صرف میرٹ نظر آئے گا، پونچھ والو، آپ کے اسلاف نے جو قربانیاں دیں وہ ان گنت ہیں، فراموش نہیں کریں گے، میں اپنے اسلاف کی قربانیوں سے کبھی غداری نہیں کروں گا،آج ریاست کا ہر کارکن یہ سمجھتا ہے کہ سردار عبد القیوم نیازی کی طرح کردار اور عوام کی خدمت کی سیاست کرے تو ریاست کے سب سے بڑے منصب تک پہنچ سکتا ہے، وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ضلع پونچھ بالخصوص راولاکوٹ میں گلف ایمپائر کی سیاحت اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے اقدامات کوسراہا اور کہا کہ جس طرح گلف ایمپائر کے مالکان سردار شبیر خان ان کے بھائیوں اور سردار شازب شبیر خان نے اپنے علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے کردار ادا کیا ہم سب کو بھی اسی سوچ کو لے کر آگے بڑھنا ہو گا ۔
اگر اتنی بڑی سرمایہ کاری کسی اور جگہ کی ہوتی تو آج اس کی آمدن کئی گنا زیادہ ہوتی لیکن سردار شبیر خان ، ان کے بھائی اور بیٹے مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے ذاتی مفادکو بالائے طاق رکھتے ہوئے اجتماعی مفاد کو فوقیت دی اور عوام کی فلاح و بہبود پر زیادہ توجہ دی ہم سب کو ان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔وزیراعظم عبدالقیو م نیازی نے راولاکوٹ میڈیکل کالج کی زمین کا مسئلہ حل کریں گے، طلبہ کو پڑھائی کیلئے ہر ممکن سہولیات دی جائیں گی ۔وزیراعظم کا راولاکوٹ میں ویمن یونیورسٹی کا کیمپس، تعلیمی بورڈ اور کیتھ لیب کے قیام کا اعلان،تقریب سے جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف خان، ایم ڈی گلف ایمپائر سردار شازب شبیر ، تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سابق امیدواران اسمبلی سردار نیئر ایوب، سردار خطاب اعظم، سردار ارزش، آزاد امیدوار و سابق وزیر حکومت عابد حسین عابد ،آزاد امیدوار سردار ڈاکٹر عرفان اشرف ، تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود خان، غازی ملت پریس کلب کے صدر سردار راشد نذیر ، پی ایم اے آزادکشمیر کے صدر ڈاکٹر واجد علی ، سابق ایڈمنسٹریٹر سردار ارشد نیازی ، ڈسٹرکٹ بار کے صدر راجہ اعجاز ، سردار ابرار حسین حقانی ، سردار جاوید صادق خان نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں سابق ریٹائرڈ جسٹس عبد الحمیدکے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے درجنوںافراد نے شرکت کی ۔ و دیگر نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سردار عبد القیوم نیازی کو وزیراعظم بنا کر تاریخ رقم کر دی، مقررین کا وزیراعظم آزادکشمیر کو زبردست خراجِ تحسین،وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی ریاست کے کامیاب ترین وزیراعظم ہوں گے،تقریب سے ممتاز عالم دین مولانا سعید یوسف نے بھی خصوصی خطاب کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی گلف ایمپائر سردار شازب شبیر نے کہا کہ سردار عبدالقیوم نیازی اس پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں جو ہمیشہ دشمن کی توپوں کی زد میں ہوتا ہے ۔ ان کا وزیراعظم بننا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کتنے محنتی ، محب و طن اور جرات مند سیاسی کارکن ہیں۔ وزیراعظم نے ہمیشہ دشمن کی توپوں کا سامنا کیا لیکن کبھی بھی اپنے علاقے کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑا ، ہر مشکل میں اپنوں سے بھی پہلے پہنچتے رہے ۔ انہی لوگوں کی دعائیں آج کام کر گئیں اور ریاست کے سب سے بااختیار عہدے پر منتخب ہوئے ۔سردار عبدالقیو م نیازی کیونکہ دو ر افتادہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے وہ عوام کے مسائل سے بھی بخوبی آگاہ ہیں ۔ صرف انہیں کام کرنے کا موقع دیاجائے ، وہ ماضی کے تمام وزرائے اعظم سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔سردار شازب شبیر نے مزید کہا کہ ان کے خاندان نے سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کیے ہیں اگر حکومتی سطح پر سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات ہوں تو اس سے بیروز گاری کے خاتمے میں مزید مدد ملے گی اور علاقے کی تعمیر وترقی بھی ہوگی ۔ سردار شازب شبیر نے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی ،ممتاز عالم دین مولانا سعید یوسف اور مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی اور اس تقریب کو چار چاند لگائے ۔ تقریب کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر مہمانوں کیلئے پر تکلف کھانے کا بھی اہتمام کیاگیا تھا ۔
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.