ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
گرین شرٹس اپنے میدان ویران ہونے اور ورلڈکپ کی تیاریاں متاثر کرنے پر نیوزی لینڈ سے سخت ناراض ہیں، اب انھیں حساب برابر کرنے کا اچھا موقع مل گیا
ذیشان مہتاب منگل 26 اکتوبر 2021 18:35
(جاری ہے)
میگا ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہوا، پہلے رائونڈ کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، ہالینڈ اور نمیبیا جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور عمان شامل تھیں۔ سپر 12 مرحلے میں دونوں گروپس سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی، دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی جبکہ فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی چمپئن ٹیم کو ٹرافی کے ہمراہ 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم ملے گی۔ میگا ایونٹ کیلئے مجموعی طور پر 5.6 ملین ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، ایونٹ کی چمپئن ٹیم ٹرافی کے ہمراہ 16 لاکھ ڈالر انعامی رقم کی حقدار ہوگی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا، اس کے علاوہ سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 4، 4 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔ میگا ایونٹ میں پہلی مرتبہ ڈیسیشن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) سسٹم استعمال ہوگا جس کے تحت میگا ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ ڈی آر ایس سسٹم استعمال ہو گا، ہر ٹیم کو ایک اننگز میں دو ریویو ملیں گے۔ آئی سی سی نے اس کے علاوہ بارش سے متاثرہ اور تاخیر کا شکار ہونیوالے میچز میں بھی اوورز کی کم سے کم تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے گروپ مرحلے کے دوران ڈک ورتھ لوئس میتھڈ (ڈی ایل ایس) قانون کے استعمال کیلئے ایک اننگز میں کم سے کم 5 اوورز ہونا لازمی ہو گا جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے 10 اوورز کی شرط رکھی گئی ہے۔ پاکستانی ٹیم تیسرا میچ 29 اکتوبر کو افغانستان کیخلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلے گا،چوتھا میچ 2 نومبر کو سکاٹ لینڈ کیخلاف شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، ابوظہبی میں جبکہ 7 نومبر کو پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ نممبیا کے خلاف شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی ۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ، ابوظہبی میں کھیلا جائیگا اور دوسرا سیمی فائنل میچ 11 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گاجبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ترقی، بابر اعظم کی تنزلی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیویارک کے سٹیڈیم کی پچ کنڈیشن، تکمیل کی تاریخ، ٹکٹ کی قیمتیں سامنے آگئیں
-
نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ممکنہ پاکستانی پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
پی سی بی کا قابلِ ستائش اقدام، بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی دعوت دیدی
-
شاداب خان نے نائب کپتان بننے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
-
شاداب خان پاکستانی بلے بازوں کو اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرتا دیکھنے کے خواہاں
-
ہندوستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی: بھارتی میڈیا رپورٹس
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.