پاکستان کیخلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ کا اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر

فاسٹ بولر لوکی فرگوسن پنڈلی میں تکلیف کی وجہ سے ورلڈ کپ سے دستبردار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 26 اکتوبر 2021 18:44

پاکستان کیخلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ کا اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 اکتوبر 2021ء ) پاکستان کے خلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن انجری کے باعث ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق فرگوسن کو پنڈلی میں تکلیف کی وجہ سے ورلڈ کپ سے دستبردار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ ٹیم مینجمنٹ نے لوکی فرگوسن کی جگہ ایڈم میلنے کو سکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست کردی ہے۔