محمد رضوان اور بابراعظم نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز بطور پارٹنرز 1000 رنز بنانے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 26 اکتوبر 2021 22:51

محمد رضوان اور بابراعظم نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 اکتوبر 2021ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔ رضوان اور بابر بطور پارٹنرز ایک ہزار رنز بنانے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئی۔ دونوں نے 17 مرتبہ پارٹنرشپ لگائی اور مجموعی طور پر 1009 رنز بنائے۔ دونوں کے درمیان اب تک چار مرتبہ سنچری ، تین مرتبہ ففٹی کی پارٹنرشپ بنی۔

(جاری ہے)

رضوان اور بابر کے درمیان چار سنچری پارٹنرشپس مشترکہ طور پر ٹی ٹونٹی کرکٹ کی سب سے زیادہ سنچری شراکت داریاں ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق بابر اعظم اور رضوان کی شراکت کا اوسط 63.06 ہے۔