Live Updates

کوئٹہ،جام کمال کے مستعفیٰ ہونے کے بعد بلوچستان میں نئے قائد ایوان اور حکومت سازی کی کوشش تیز

منگل 26 اکتوبر 2021 23:15

کوئٹہ،جام کمال کے مستعفیٰ ہونے کے بعد بلوچستان میں نئے قائد ایوان اور ..
sکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) وزیر اعلی جام کمال کے مستعفیٰ ہونے کے بعد بلوچستان میں نئے قائد ایوان اور حکومت سازی کی کوشش تیز کردیں گئی ،بلوچستان عوامی پارٹی کے میرعبدالقدوس بزنجو اور پاکستان تحریک انصاف کے سرداریارمحمدرند میدان میں ہیں ،دونوں امیدواروں کی جانب سے اپنی اپنی پوزیشن کی مضبوطی کیلئے متحرک ہیں ،میرعبدالقدوس بزنجو کی ارکان اسمبلی سے ملاقاتیںبی اے پی،ایچ ڈی پی ،پی پی پی اور پی ٹی آئی کی10ارکان نے میرعبدالقدوس بزنجو کی حمایت کااعلان کیاہے ۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال کی وزارت اعلیٰ سے مستعفیٰ ہونے کے بعد نئے قائد ایوان اور حکومت سازی کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہے اس سلسلے میں بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے میرعبدالقدوس بزنجو جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے سرداریارمحمدرند کو وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد کیاہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے میر ضیاء اللہ لانگو، سردارمسعود لونی ،میٹھاخان کاکڑ،حاجی محمدخان طوراتمانخیل ،ڈاکٹرربابہ بلیدی ،خلیل جارج ،پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء ورکن اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری ،پاکستان تحریک انصاف کے مبین خان خلجی ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ ،قادر علی نائل نے میرعبدالقدوس بزنجو کی حمایت کااعلان کیاہے ۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سرداریارمحمدرند بھی اپنی پوزیشن کی مضبوطی کیلئے سرگرم ہے ،گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ جام کمال ،حامی ارکان اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملاقات کی ،جمہوری وطن پارٹی کے رکن اسمبلی نواب زادہ گہرام بگٹی نے پارٹی سے مشاورت کیلئے مہلت طلب کی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات