شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 12:38

شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا‘تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقے لیاقت آباد کے رہائشی عدنان نے پولیس کو بتایا اس کی اہلیہ (س) اکیلی گھر پر موجود تھی اسی دوران ضرغام نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسکی اہلیہ کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا جس پرپولیس نے مقدمہ د رج کرکے کارروائی شروع کردی۔