دوست کو 12 سال پہلے کہہ دیا تھا یہ میری بیوی بنے گی، پاریش راول

پاریش راول اور سواروپ سمپٹ کی شادی 1987 میں ہوئی تھی، دونوں کے دو بیٹے ہیں

بدھ 27 اکتوبر 2021 12:54

دوست کو 12 سال پہلے کہہ دیا تھا یہ میری بیوی بنے گی، پاریش راول
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) نامور بھارتی اداکار پاریش راول نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی سے متعلق دوست کو 12 سال پہلے ہی بتادیا تھا کہ یہ میری بیوی بنے گی۔ واضح رہے کہ پاریش راول اور سواروپ سمپٹ کی شادی 1987 میں ہوئی تھی، دونوں کے دو بیٹے ادیتیا اور انیرودھ ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران پاریش راول کا کہنا تھا کہ یہ لڑکی میری بیوی بنے گی، جس پر دوست نے جواب دیا کہ جس کمپنی میں آپ کام کر رہے ہو وہ اس کے مالک کی بیٹی ہے۔

پاریش کا کہنا تھا کہ میں نے دوست کو بولا کہ یہ جس کی بھی بیٹی ہو، بہن ہو یا ماں ہو، میں اسی کے ساتھ شادی کروں گا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے 2 سے 3 ماہ کے اندر سواروپ سمپٹ کو بتادیا تھا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی شادی اس واقعے کے تقریباً 12 سال بعد ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :