اینٹی سموگ آپریشن،ڈی جی پی ایچ اے نے گرین ویسٹ کو جلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی

آلودگی کو کنٹرول کرنے اور سموگ پر قابو پانے کیلئے دھواں پیدا کرنے والے تمام اعمال کوروکنا ہوگا‘ جوادقریشی

بدھ 27 اکتوبر 2021 13:15

اینٹی سموگ آپریشن،ڈی جی پی ایچ اے نے گرین ویسٹ کو جلانے پر مکمل پابندی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کاصوبائی دارالحکومت میں اینٹی سموگ آپریشن جاری ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے گرین ویسٹ کو جلانے پر مکمل پابندی کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

تمام چھوٹے بڑے پارکوں ، گرین بیلٹس سے گرین ویسٹ کو جلانے کی بجائے روزانہ کی بنیاد پر اکٹھا کیا جارہا ہے ۔ گرین ویسٹ کو جلانے کی بجائے اس کی کھاد بناکر استعمال میں لا یا جارہا ہے ۔ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہاکہ آلودگی کو کنٹرول کرنے اور سموگ پر قابو پانے کیلئے دھواں پیدا کرنے والے تمام اعمال کوروکنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ ماحول کی بہتری او ر فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔