کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی، ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

بدھ 27 اکتوبر 2021 14:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) ڈیرہ مراد جمالی میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی  قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں افسران نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء  نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ ریلی اللہ چوک سے ہوتے ہوئے واپس ڈپٹی کمشنر آفیس میں اختتام پزیر ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری بھائیوں پر بھارتی فوج آج بھی مظالم ڈھا رہی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہم سب پاکستانی اپنی جانوں کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔ ہم سب پاک آرمی اور کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے اور کشمیر کو آزاد کراکے دم لیں گے۔