راجہ پرویزاشرف و دیگر کے خلاف گلف پاور پراجیکٹ کرپشن ریفرنس ، احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 16:05

راجہ پرویزاشرف و دیگر کے خلاف گلف پاور پراجیکٹ کرپشن ریفرنس ، احتساب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف و دیگر کے خلاف گلف پاور پراجیکٹ کرپشن ریفرنس پر احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا ۔ بدھ کو ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی۔

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف کے وکیل ارشد تبریز نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا ۔شریک ملزم رانا امجد نے ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ترمیمی آرڈیننس کے تحت بری کرے، احتساب عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا ۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 16نومبر تک ملتوی کر دی۔