انتخابی مہم میں منتخب نمائندوں کی شرکت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،صوبائی الیکشن کمشنر

بدھ 27 اکتوبر 2021 16:02

انتخابی مہم میں منتخب نمائندوں  کی شرکت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،صوبائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) صوبائی الیکشن کمیشن  نے این ،اے 133 لاہور میں ضمنی انتخاب  کے لئے   مہم میں منتخب نمائندوں کی شرکت کے اعلان پر نوٹس لیتے ہوئے انتخابی مہم میں اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندگان کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار نے بتایا کہ انتخابی مہم میں منتخب نمائندگان کی شرکت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندگان نے انتخابی مہم میں شرکت کی تو اس حوالے سے سخت کارروائی کی جائے گی اورانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔