ہر آنے والے دن کے ساتھ بھارتی افواج کا ظلم بڑھتا جا رہا ہے ،پوری دنیا میں بھارتی فوج کے جبر و ستم جیسی مثال نہیں ملتی ،محمد میاں سومرو

اقوام متحدہ ابھی تک کشمیریوں کی حق خودارادیت کی قراردادوں پر عمل کروانے میں ناکام ہے ،موجودہ حکومت کشمیری بہن بھائیوں کی آواز کو ہر سطح پر بلند کر رہی ہے ،بیان

بدھ 27 اکتوبر 2021 17:27

ہر آنے والے دن کے ساتھ بھارتی افواج کا ظلم بڑھتا جا رہا ہے ،پوری دنیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر نجکاری محمد میاںسومرو نے کہا ہے کہ ہر آنے والے دن کے ساتھ بھارتی افواج کا ظلم بڑھتا جا رہا ہے ،پوری دنیا میں بھارتی فوج کے جبر و ستم جیسی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و جبر کے سیاہ باب کا آغاز کیا ، ہر آنے والے دن کے ساتھ بھارتی افواج کا ظلم بڑھتا جا رہا ہے ،پوری دنیا میں بھارتی فوج کے جبر و ستم جیسی مثال نہیں ملتی ۔

انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ ابھی تک کشمیریوں کی حق خودارادیت کی قراردادوں پر عمل کروانے میں ناکام ہے ،موجودہ حکومت کشمیری بہن بھائیوں کی آواز کو ہر سطح پر بلند کر رہی ہے ،انشاء اللہ بہت جلد مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام اپنی منزل حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔