سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا سالانہ الیکشن ٹی ایل پی دھرنے کے باعث پولنگ اسٹیشن تبدیل

سپریم کورٹ بلڈنگ کی بجائے ایک اسلام آباد ہائی کورٹ ، دوسرا راولپنڈی ہائی کورٹ میں سٹیشن قائم کردیاگیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 19:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اف پاکستان آفس سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا سالانہ الیکشن جو سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں منعقد ہونا تھا اب TLP کے متوقعہ دھرنے اور مارچ،راولپنڈی/اسلام آباد لنک روڈز کی بندش اور لائ اینڈ آرڈر کے مسلہ کے باعث ریڈ زون کی جانب جانے والے راستوں پر رکاوٹوں کو مدنظر رکھ کر اب سپریم کورٹ بلدنگ اسلام آباد کی بجائے دو نئے پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں ایک اسلام آباد ہائیکورٹ بلڈنگ میں اور دوسرا راولپنڈی ہائیکورٹ کی بلڈنگ میں ہوگا تاکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران وکلائ کو ووٹ کاسٹ کرنے میں آسانی ہو۔