’بنٹی اور ببلی‘‘ کی ڈیڑھ دہائی بعد جرائم کی دنیا میں واپسی

بدھ 27 اکتوبر 2021 20:29

’بنٹی اور ببلی‘‘ کی ڈیڑھ دہائی بعد جرائم کی دنیا میں واپسی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) ماضی کی مقبول بولی وڈ کامیڈی فلم ’بنٹی اور ببلی‘ کی سیکوئل فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔’بنٹی اور ببلی‘ کی پہلی فلم 2005 میں ریلیز کی گئی تھی، جس میں رانی مکھرجی اور ابھیشک بچن نے لوگوں کو لوٹنے اور بے وقوف بنانے والوں کا کردار ادا کیا تھا۔

پہلی فلم کی شاندار کامیابی کے بعد یش راج فلمز نے اس کا سیکوئل بنانے کا اعلان تو کیا تھا مگر دوسری فلم بننے میں 16 سال کا عرصہ لگا اور اب نئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔’بنٹی اور ببلی ٹو‘ کے جاری کیے گئے ٹریلر میں پرانے کرداروں سمیت جونیئر بنٹی اور جونیئر ببلی کو بھی دکھایا گیا ہے جو سینئرز کا نام استعمال کرکے لوگوں کو پریشان کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

نئی فلم میں پنکج تریپاتھی، جیسے ورسٹائل اداکار پولیس افسر کے روپ میں بنٹی اور ببلی کی جانب سے لوگوں کو لوٹنے کے معاملات سلجھاتے دکھائی دیں گے۔اس مرتبہ ابھیشک بچن کی جگہ سیف علی خان کو کاسٹ کیا گیا ہے، جنہیں فلم میں توند کے ساتھ درمیانی عمر کے شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ رانی مکھرجی نے بھی ادھیڑ عمر خاتون کا کردار ادا کیا ہے اور دونوں میاں بیوی یعنی ببلی اور بنٹی لوگوں کو تنگ کرنے والی عادتیں چھوڑ کر آرام کی زندگی گزار رہے ہوتے ہیں لیکن پولیس آکر انہیں تنگ کرتی ہے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا کہ سینئر بنٹی اور ببلی اس وقت پریشان ہوجاتے ہیں جب انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کا نام استعمال کرکے کوئی لوگوں کو پریشان کر رہا ہے۔ ٹریلر میں سیف علی خان اور رانی مکھرجی کے علاوہ جونیئر ببلی یعنی شروری واگھ جب کہ جونیئر بنٹی یعنی سدھانت چترویدی کو بھی ایکشن میں دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :