تاریخ کے سیاہ ترین دن 27 اکتوبر 1947 کشمیریوں پر انڈین افواج کی جانب سے ڈہائی گئی قیامت کو 76 سال مکمل ھوگئے عالمی برادری کے کانوں میں جوں نہیں رینگتے

Mehwish Zaffar مہوش ظفر جمعرات 28 اکتوبر 2021 11:01

تاریخ کے سیاہ ترین دن 27 اکتوبر 1947 کشمیریوں پر انڈین افواج کی جانب سے ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2021ء) ہرسال کیطرح اس سیاہ دن کو یاد کرتے ھوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار  یکجہتی کے موقع پر فرینڈز آف کشمیر نے جانب سے بھارتی سفارتخانے پرکشمیریوں کے حقوق کے لیے شدید سردیکے باوجود احتجاج مظاہرہ کیا گیا
مقبوضہ کشمیر میں 76 سالوں سے بھارتی قابض فوج کے کشمیریوں پر مظالم اور نسل کشی کیخلاف دنیا بھر کیطرح جرمنی میں  بھی 27 اکتوبر 1947 کی یاد میں یوم سیاہ منایا گیا

مختلف سیاسی جماعتوں کے مشترکہ تنظیم فرینڈز آف کشمیر کے قائدین  نے جرمن حکومت سے مطالبہ کرتے ھوئے کہاکہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو روکنے اور حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے، اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ھوئے تھے
مظاہرین سے خطاب کرتے ھوئےمقررین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ہم کشمیریوں کے جدوجہد آزادی میں صف اول کا کردار اداکرینگے ،27 اکتوبر دنیا کا سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جاتا ھے
دنیا کے انسانی حقوق کہ تنظیموں نے کشمیرکے مسئلہ پر انکھیں موند لی ہیں پاکستان اور بھارت ایمٹی طاقتیں ہیں اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر اپنا واضح موقف اختیار نہیں کیا تو دنیا ایک ایمٹی جنگ داخل ہو سکتی ھے
عالمی برادری کشمیرکے مسئلہ پر اپنا کردار ادا کرے بھارت میں درجنوں ازادی کی تحریکیں سرگرم عمل ہیں جس طرح روس ٹکڑوں میں بھٹ گیا اس طرح بھارت کا انجام بھی وہی ھوگا انڈیا کا نام۔

(جاری ہے)

و نشان بھی مٹ جائے گا
مقررین نے انسانی حقوق کی تنظمیوں، جرمنی سمیت اقوام متحدہ سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم رکوانے پر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا،
مظاہرین نے کہاکہ کشمیر کی ازادی تک جدوجہد ازادی کی تحریک کو مزید فعال کرینگے۔