13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں لائل پور کلب فیصل آباد نے ہماکلب اسلام آباد کو 1-0 گول سے شکست دیدی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 12:34

13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں لائل پور کلب فیصل آباد نے ہماکلب ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں لائل پور کلب فیصل آباد نے ایک سخت مقابلے کے بعد ہماکلب اسلام آباد کو 1-0 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میونسپل سٹیڈیم راولپنڈ ی میں کھیلے گئے لیگ کے ایک اہم میچ میں لائل پور کلب فیصل آباداور ہماکلب اسلام آباد کی ٹیمیں وقفے تک کوئی بھی گول نہ کر سکیں، دوسرے ہاف میں 73 ویں منٹ میں لائل پور کلب کے حسین عباس نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک جاری رہی، ہماکلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے، ریفریز کے فرائض احمد روف، محبوب علی اور ماجد خان نے جبکہ میچ کمشنر کے صلاح الدین اعوان نے انجام دیئے، (آج) جمعہ کو لیگ کا ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان نیوی اور لائل پورکلب کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

متعلقہ عنوان :