شہر میں کہر کے باعث جمعرات کی صبح 8 بجے حد نگاہ 2 اعشاریہ 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:02

شہر میں کہر کے باعث جمعرات کی صبح 8 بجے حد نگاہ 2 اعشاریہ 5 کلومیٹر ریکارڈ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ شہر میں کہر کے باعث جمعرات کی صبح 8 بجے حد نگاہ 2 اعشاریہ 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔جمعرات کو صبح میںشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔موسمیات کے مطابق شہر قائد کی ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصدرہا جبکہ شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :