پاک بحریہ کے جہاز کی مصر آمد ،مشن کمانڈر کی جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ میزبان بحری حکام سے ملاقاتیں ،باہمی دلچسپی کے امورپر گفتگو

پی این ایس عالمگیر نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کے تحت کثیر الملکی انسداد قزاقی آپریشن ’’میری لبریم‘‘ میں بھی حصہ لیا، ترجمان پاک بحریہ

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:53

پاک بحریہ کے جہاز کی مصر آمد ،مشن کمانڈر کی جہاز کے کمانڈنگ آفیسر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) مشن کمانڈر نے جہا ز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ میزبان بحری حکام سے اہم ملاقاتیں کیںجس میں باہمی دلچسپی کے امورپر گفتگوکی گئی ۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا مصر کا دورہ کیا ،مصر کی بندرگاہ برنیس آمد پر میزبان بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کیم طابق مشن کمانڈر نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ میزبان بحری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مصری بحریہ کے سدرن فلیٹ کمانڈر نے پاکستانی جہاز کا دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مصر کی بندرگاہ سے روانگی کے بعد دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق کا انعقاد کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مصر آمد سے قبل پی این ایس عالمگیر نے جاپانی بحریہ کے جہاز ’’یوگری‘‘ کے ساتھ دو طرفہ مشق میں شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کیم طابق پی این ایس عالمگیر نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کے تحت کثیر الملکی انسداد قزاقی آپریشن ’’میری لبریم‘‘ میں بھی حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس عالمگیر کے مصر کے دورے اور دیگر ممالک کے ساتھ مشقوں میں شرکت سے دوست ممالک بالخصوص بحری افواج کے ساتھ تعلقات اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :