ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے راستوں کی بندش اور شہر میں جگی جگہ کنٹینرز کے خلاف پٹیشن سماعت کیلئے منظور کرلی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:53

ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے راستوں کی بندش اور شہر میں جگی جگہ کنٹینرز ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے راستوں کی بندش اور شہر میں جگی جگہ کنٹینرز کے خلاف پٹیشن سماعت کیلئے منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے راستے سیل کرنے خلاف پٹیشن سماعت کے لئے منظور کر لی،ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر،سی پی او کو نوٹس جاری کر کے یکم نومبر کو جواب طلب کر لیا۔ پٹیشنرکے مطابق راستے بند کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر راولپنڈی کو کنٹینروں کا شہر بنا دیا،تمام کنٹینرز ہٹانے راستے صاف کرنی کا حکم دیا جائے ۔ جسٹس شکیل احمد نے کہاکہ کن خطرات سے راستے بند کئے گئے ہیں عدالت کو بتایا جائے۔

متعلقہ عنوان :