پنجاب کے چڑیاگھروں اور وائلڈلائف پارکس میں جنگلی جانوروں وپرندوں کی نادرونایاب انواع سیاحوں کیلئے انتہائی پُرکشش

فرصت کے لمحات جنگلی حیات کیساتھ گزاریں یہ مظاہرقدرت ہیں ‘ محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:58

پنجاب کے چڑیاگھروں اور وائلڈلائف پارکس میں جنگلی جانوروں وپرندوں کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب سید صمصام علی بخاری کی خصوصی رہنمائی ،سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کیلئے شبانہ روز کوششوں و کاوشوں اورڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب ملک ثناء اللہ خان کی انتھک قیادت کے نتیجے میں محکمہ جنگلی حیات پنجاب بڑی تیزی سے ترقی وترویج کی جانب گامزن ہے ۔

محکمہ کے زیر انتظام صوبہ بھر کے اہم ا یکالوجیکل زونز میں قائم وائلڈلائف پارکس ،بریڈنگ سنٹرز اور چڑیاگھر بہترین وائلڈلائف مینجمنٹ کی بدولت سیاحوں کیلئے پُرکشش بنتے جارہے ہیں ۔ صوبہ کے تمام پارکس اور چڑیاگھروں میں جنگلی جانوروں کی مناسب جوڑ ابندی ،باہم منتقلی اور کامیاب افزائش نسل کے نتیجے میں نادرونایاب انواع میں اضافہ سے شائقین جنگلی حیات اورعلم و تحقیق سے وابستہ افراد کی وائلڈلائف پارکس و چڑیاگھروں میں دلچسپی بڑھتی جارہی ہے جس سے نہ صرف صوبہ کو سیاحت میں فروغ حاصل ہوگا بلکہ عوام الناس کو علم و تحقیق کے بھرپور مواقع بھی میسر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

لوگوں کی بتدریج بڑھتی ہوئی دلچسپی کامحور ومرکز پنجاب کے ان پارکس اورچڑیاگھروں میں جنگلی جانوروں ، پرندوں کی نادر و نایاب اورحیرت انگیز انواع تفریح و تعلیم کیلئے رکھی گئی ہیں ۔ ان دلکش اوردلفریب جنگلی جانوروں ،پرندوں اور خزندوں میں افریقن شیر ، سفید شیر ، سفید اور بھورے بنگال ٹائیگر ، سائبیرین ٹائیگر، چیتے ، جیگوار، اڈ یکس ، اوریکس ، پوما ، گینڈے ، دریائی گھوڑے ،ریچھ، بھیڑئیے، لگڑ بھگڑ، اُدوبلائو، سؤر، سیہہ، گیڈر،مختلف اقسام کے ہرن ، کالا ہرن، چنکارہ، پاڑہ ، چیتل ، سامبر، ریڈ ڈیئر، فیلو ڈئیر، پنجاب اڑیال ، نیل گائے ،مفلن شیپ،زیبرے ، بندر ، لنگور، ببون ، سیاہ گوش ،یاک ، زرافے ، لامے ، خرگوش ، پرندوں میں انواع و اقسام کے فیزنٹس ، مور،چکور، تیتر ، گنی فائول،مرغابیاں، مگھ، کونجیں ، حواصل، لم ڈھینگ، بگلے ، سوان ، کبوتر،فاختائیں، طوطے ، بجری گر ، شاہین اور چڑیاں وغیرہ جبکہ خزندوں میںمگر مچھ مختلف اقسام کے سانپ ، کوبرا،اژدھا،کریٹ اورنیولے وغیرہ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ یہ تمام پارکس اور چڑیاگھر صوبہ کے بڑے شہروں اوراہم مقامات پر واقع ہیں ان میں لاہورچڑیاگھر، سفاری زو لاہور، بہاولپورچڑیاگھر، بہاولنگرچڑیاگھر، ڈی جی خان چڑیاگھر، وہاڑی چڑیاگھر، لوئی بھیرراولپنڈی چڑیاگھر،بانسرہ گلی مری چڑیاگھر، منی زوبھکر جبکہ پارکس میں چھانگا مانگا قصور ، گٹ والا فیصل آباد، سلیمانکی اوکاڑہ،کمالیہ، بھاگٹ پارک ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ، فتح پوررحیم یار خان ، خانیوال شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :