عدالت کی پنجاب بینک سکینڈل متاثرین کو رقوم واپسی کیلئے درخواست پر سٹیٹ بینک کو انکوائری کرنے کی ہدایت

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:32

عدالت کی پنجاب بینک سکینڈل متاثرین کو رقوم واپسی کیلئے درخواست پر سٹیٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بینک سکینڈل کے متاثرین کو رقوم کی واپسی کیلئے درخواست پر سٹیٹ بینک کو انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ بینک فراڈ کے متاثرین کو ابھی تک رقم واپس نہیں کی گئی۔ عدالت نے گورنر سٹیٹ بینک کو ایف آئی اے کی سفارشات کی روشنی میں ایک ماہ میں انکوائری  مکمل  کرنے کاحکم دیا۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق بینک فراڈ جیسے واقعات کی وجہ سے پاکستان آج بھی گرے لسٹ میں شامل ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ پنجاب بینک کے متاثرین کو ان کی رقوم واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔