حکومت چوری چھپانے کے لیے کوشاں ہے مہنگائی کون دیکھے گا‘فوری شفاف الیکشن مسائل کا حل ہیں.شاہدخاقان عباسی

حکومت آج تک توشہ خانہ کے تحائف کاجواب نہیں دے سکی‘ نیب کا نیا قانون کسی کوبھی تک سمجھ نہیں آرہا، اب تو جج بھی پریشان ہیں کہ کیا کیا جائے نیب آرڈیننس بد نیتی پر مبنی ہے.سابق وزیراعظم کی صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 اکتوبر 2021 14:03

حکومت چوری چھپانے کے لیے کوشاں ہے مہنگائی کون دیکھے گا‘فوری شفاف الیکشن ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اکتوبر ۔2021 ) مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نیب کا نیا قانون بھی آگیا ہے مگر کسی کو یہ قانون ابھی تک سمجھ نہیں آیا، اب تو جج بھی پریشان ہیں کہ کیا کیا جائے نیب آرڈیننس بد نیتی پر مبنی ہے. کراچی کی احتساب عدالت میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ نام نہاد احتساب کا عمل ہے شاہد خاقان نے بتایا کہ اس ہفتے میری تین پیشیاں ہیں، نیب کا نیا قانون نیب چیئرمین کی نوکری میں توسیع کے لئے لایا گیا ہے، تمام چیزوں کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نے کہا کہ چار ہفتوں میں روپیہ مزید کمزور ہوگیا ہے،جب الیکشن چوری ہوگا تو پھر معاملات مشکلات کا شکار ہی ہوں گے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف مظاہرے کر رہی ہے، آج آزادی صحافت کہاں پہنچ گئی، صحافی دباﺅ میں ہیںجب نظام سے نکل کر کام کریں گے تو کسی کی بہتری نہیں ہوتی. شاہد خاقان نے کہا کہ شفاف الیکشن پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت چوری چھپانے کے لیے کوشاں ہے مہنگائی کون دیکھے گاسابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت آج تک توشہ خانہ کے تحائف کاجواب نہیں دے سکی حکومت چوری چھپانے میں کوشاں ہے تو مہنگائی کو کون دیکھے گا انہوں نے کہاکہ حکومت کی ناکامیاں مہنگائی کی صورت میں سامنے آرہی ہیں مہنگائی اور بےروزگاری میں اضافہ ہوگیاہے.

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر طبقہ پریشانی اور بے یقینی کا شکار ہے مگر حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں الیکشن چوری ہونے کا عوام کی جیب پر اثر پڑ رہا ہے ڈالر میں اضافہ اور رو پے میں کمی کیوں ہورہی ہے جومعاملات عوامی نہیں ہوتے ان کی تشہیر کی جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس کی کیاعجلت تھی سمجھ سے باہر ہے اگر قوانین بدنیتی سے بنائے جائیں گے تو نتائج تو اچھے نہیں ہوں گے آج ملک میں جو صورتحال بن رہی ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے فوری اور شفاف الیکشن پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے قبل ازیں شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت کراچی میں غیرقانونی بھرتی ریفرنس میں پیش ہوئے ریفرنس کی سماعت 18نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے.