روس میں 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے40ہزار 96 نئے کیس رپورٹ

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:19

روس میں 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19  کے40ہزار 96 نئے کیس رپورٹ
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) روس میں  24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے   40ہزار 96 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد  متاثرہ کیسز  کی مجموعی تعداد 83لاکھ 92ہزار 697سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے  24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 159 اموات  ہوئیں جس کے باعث اموات کی  مجموعی تعداد2لاکھ 35ہزار 57 ہو  گئی ہے۔روس میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے  کے لیے 11روز  کے لیے دارالحکومت ماسکو میں غیر ضروری سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :