اسلامیہ کالج شعبہ باٹنی کی پی ایچ ڈی سکالر نیلم تاج نے اپنے تھیسز کا کامیابی سے دفاع کر لیا

جمعرات 28 اکتوبر 2021 16:22

اسلامیہ کالج شعبہ باٹنی کی پی ایچ ڈی سکالر نیلم تاج نے اپنے تھیسز کا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) اسلامیہ کالج پشاور کے  شعبہ باٹنی کی پی ایچ ڈی سکالر نیلم تاج نے اپنے تھیسز کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نیلم تاج کے سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر سید ظاہر شاہ تھےجبکہ سکالر کے بیرونی ممتحن کے فرائض ڈاکٹر غوثیہ لطیف اللہ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد نے ادا کیے۔ سکالر کے تھیسز کو بیرون پاکستان دو ایگزامینرز جبکہ اندرون پاکستان ایک ایگزامینر نے اپروول دی ہے۔ سکالر کا پبلک ڈیفنس چئیرمین باٹنی پروفیسرڈاکٹر محمد سلیم کے زیر نگرانی منعقد ہوا۔

متعلقہ عنوان :