اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے تمام اداروں کے درمیان ذواللسانی مقابلہ حسن نعت کا انعقاد

جمعرات 28 اکتوبر 2021 16:24

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے تمام اداروں کے درمیان ذواللسانی مقابلہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) خیبر اسلامک کلچرل سوسائٹی اسلامیہ کالج پشاور کی جانب سےربیع الاول کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے  اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے تمام اداروں کے درمیان  ذواللسانی مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا جسمیں اردو زبان کے مقابلوں میں 12جبکہ پشتو مقابلوں میں 8 نعت خوانوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر شعبہ انگریزی کے سربراہ اور ممتاز دانشور پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام خالص نے بطور مہمان خصوصی جبکہ حاجی محمد زمان محمد زء صدر سینئر ایلومنائی ایسوسی ایشن مہمان اعزاز جبکہ ڈاکٹر اباسین یوسفزء مہمانِ اعزاز کے طور پر موجود تھے۔

وقتا فوقتا سیرت کوئز کے نام سے ذہنی ازمائش کے مقابلے بھی ہوتے رہے اور انعامات تقسیم ہوتے رہے۔

(جاری ہے)

اردو مقابلے میں مصباح الدین کالجیٹ سکول اول، محسن خلیل دوم اور احسان حیات اسلامیہ کالج پشاور سوم جبکہ تجلی بی بی اور سدرہ زبیر کو حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا۔ پشتو مقابلوں میں پہلا انعام ماہ نور بی ایس پشتو، دوسرا محمد زبیر کالجیٹ سکول اور تیسرا انعام عمران کالجیٹ سکول جبکہ محمد یاسر کالجیٹ سکول نے حوصلہ افزاء کا انعام حاصل کیا۔ مقابلے کے منصفین کے فرائض ڈاکٹر نصر اللہ خان، ڈاکٹر زر محمد سنگر اور شیخ فیض الرحمان میدانی نے انجام دئیے ۔

متعلقہ عنوان :