شاہ محمود کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر اقوام متحدہ کو خط

کشمیر میں بھارتی فوجی جارحیت اور انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار

جمعرات 28 اکتوبر 2021 19:55

شاہ محمود کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر اقوام متحدہ کو خط
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2021ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور صدر سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل سیکرٹری اور صدرسلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی جارحیت اور انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واضع رہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت پر گزشتہ ماہ ڈوزیئر کے ذریعے بھی اقوام متحدہ کی توجہ مبذول کرائی تھی۔گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا تھا۔اس دوران مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال رہی اور بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کییگئے۔