فہد مصطفی نے بھارتی صحافی کو تصویر کا دوسرا رخ دکھا دیا

بالی ووڈ کی تقریباً ہر فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کرتے دیکھنا بھی مشکل ہے، اداکار

جمعرات 28 اکتوبر 2021 22:08

فہد مصطفی نے بھارتی صحافی کو تصویر کا دوسرا رخ دکھا دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران محمد رضوان کے نماز ادا کرنے پر سراہے جانیوالے ریمارکس پر بھارتی صحافی نے وقار یونس سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

وقار یونس نے تو اپنے غیر ارادی ریمارکس پر معافی مانگ لی تھی لیکن اسی بحث میں کودتے ہوئے فہد مصطفی نے بھی بھارت میں مسلمانوں سے رواں رکھے جانے والے سلوک کی طرف توجہ دلا دی۔

اداکار فہد مصطفی نے بھارتی صحافی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کی تقریباً ہر فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر طویل عرصے تک پیش کرتے دیکھنا بھی بہت مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ بھارت میں مسلمانوں کیلئے یہ کتنا مشکل اور شرمناک ہوگا کہ وہ خود کا اس طرح سے مذاق اڑاتے ہوئے دیکھیں۔