ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

بجلی کی قیمتوں میں حالیہ مزید اضافے کا بوجھ برائے راست غریب طبقے پر پڑے گا، بیان

جمعرات 28 اکتوبر 2021 22:38

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ مہنگائی کے سونامی کے دوران بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ باعث تشویش ہے، بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری دے گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ مزید اضافے کا بوجھ برائے راست غریب طبقے پر پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے کبھی پٹرول تو کبھی بجلی بم گراتی ہے، وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کے حال پر کچھ رحم کرے۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے