عام آدمی کے معاشی قتل کے خلاف آواز اٹھانا ناگزیر ہے،بلاو ل بھٹو زراری

29 اکتوبر کو ہم دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ ملک میں یہ معاشی قتل عام ہم برداشت نہیں کریں گے،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی ہمارا احتجاج دراصل اس بات کا بھی اظہار ہوگا کہ ملک کو عوام دوست معاشی پالیسیاں چاہئیں،پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب

جمعرات 28 اکتوبر 2021 23:08

عام آدمی کے معاشی قتل کے خلاف آواز اٹھانا ناگزیر ہے،بلاو ل بھٹو زراری
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے عام آدمی کے معاشی قتل کے خلاف آواز اٹھانا ناگزیر ہے۔29 اکتوبر کو ہم دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ ملک میں یہ معاشی قتل عام ہم برداشت نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو یونین کمیٹی 06 اولڈ نظر محلے میں پارٹی کے یوسی صدر امیر علی وگن کی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جمیل سومرو،خورشید احمد جونیجو، سید سردار شاہ، ضیا عباس شاہ، گھنور خان اسران، نصیبہ چنہ، اعجاز لغاری، خیر محمد شیخ، جاوید نایاب لغاری، انور لہر، عمران جتوئی، وقار بھٹو، سرفراز کھوکھر، آفتاب بھٹو، کامران احمد اوڈھانو، شیر محمد لغاری، ماجد بروہی، سردار محمد نواز شیخ، سیمی فرحت سومرو، اصغر علی کچھی، عبدالباری عباسی، علی گوہر سانگی، مٹھل سومرو، عبدالفتاح بھٹو، محمد علی بھٹو، مسرور راجپر ، برکت اعوان، ڈاکٹر جبار علی میر جت، حفیظ بروہی، سائرہ بانو، شیخ جواد ابڑو، عبدالخالق وگن اوردیگرشریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے نوید علی کماریو سے ان کے بھتیجے اسرار احمد کماریو اور ڈاکٹر نعمت اللہ وگن سے ان کے صاحبزادے سلیم وگن کے انتقال پر تعزیت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کارکنان میں گھل مل گئے، اپنے حلقہ انتخاب کے مسائل دریافت کئے۔پارٹی چیئرمین کو جیالوں نے ان کے حلقہ انتخاب کے مسائل اور حل کی مختلف تجاویز سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افراد کو فوری ہدایات کی ۔

انہوںنے کارکنوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نہ صرف پی پی پی کے جیالے ہو بلکہ آپ نے مجھے اس حلقہ انتخاب سے منتخب کیا ہے لہذا آپ کی دوہری ذمہ داری ہے۔ آپ عوام میں میری نمائندگی کرتے ہو، آپ میرے دست و بازو ہو، آپ میری طاقت ہو۔انہوںنے کہا کہ ملک میں ہونے والے عام آدمی کے معاشی قتل کے خلاف آواز اٹھانا ناگزیر ہے۔ جمعہ 29 اکتوبر کو ہم دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ ملک میں یہ معاشی قتل عام ہم برداشت نہیں کریں گے۔ہمارا احتجاج دراصل اس بات کا بھی اظہار ہوگا کہ ملک کو عوام دوست معاشی پالیسیاں چاہئیں۔ ہم سب مل کر عوامی طاقت سے ملک کی قسمت بدلیں گے۔