Live Updates

وزیراعلی عثمان بزدار کی ترکی کے قومی دن پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو مبارکباد

جمعرات 28 اکتوبر 2021 19:27

لاہور۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) :وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ترکی کے قومی دن پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو مبارکباد دی ہے - وزیراعلی عثمان بزدار نے پاکستان میں ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل کے نام اپنے تہنیتی پیغام  میں ترکی کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی دعوت پر ترک سفیر کا شکریہ ادا کیا- وزیراعلی عثمان بزدارنے ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل کو ترکی کے قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کے قومی دن پر اپنے بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں - پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ترکی نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاک ترک تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت پر ترکی کے مشکور ہیں۔پاکستان اور ترکی کے عوام محبت، بھائی چارے اور اخوت کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی اورمحبت کے رشتے ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات