سردار محمد یعقوب خان ناصرافغان سرحد پار سے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکاران کی شہادت پر افسوس کا اظہار

دہشت گرد اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ہمارے مسلح افواج کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے ، رہنما پی ڈی ایم

جمعہ 29 اکتوبر 2021 00:03

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) پی ڈی ایم کے مرکزی رہنماء و مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصرنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرحد پار سے حملہ کرکے سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکاران کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی پرزور مذمت کرتا ہوں دہشت گرد اسطرع کے بزدلانہ حملوں سے ہمارے مسلح افواج کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے اس سے ہمارا عزم مزید پختہ ہوتا جارہا ہے دہشت گرد ہمیشہ چھپ کر حملہ کرتے ہیں وہ کسی صورت ہمارے بہادر افواج کا مقابلہ نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا ہمیشہ سے مقابلہ کرتے چلے آرہے ہیں ہم دہشت گردوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بھیٹیں گے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف 22 کروڑ عوام اور فوج ملکر اسکا مقابلہ متحد ہوکر کرینگے ملک کی بقاء اور سلامتی کے ایشو پر ہم سب ایک ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک میں دہشت گردی کے خلاف اپریشن ضرب عضب شروع کرکے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی تھی اب بھی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے ملک کے دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں افغانستان پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے وہ اپنی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں اور انھیں وہاں پر کسی صورت پناہ کی اجازت نہ دے افغانستان کا امن پاکستان کے امن سے جڑا ہوا ہے ہم نہیں چاہتے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہو لیکن سرحد پر کشیدگی سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات خرابی کے جانب جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارت سرکار ہمارے لائن اف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو تا جارہا ہے اور دوسرے طرف افغانستان کی سرزمین بھی اگر ہمارے خلاف استعمال ہوئی تو اس سے ہمارے مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے دونوں بارڈرز پر کشیدگی ہمارے مفاد میں نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن کے پیغام کو عام کیا ہے اور اپنے ہمسائیہ ممالک سے اچھے تعلقات کھنے کی کوشش کی ہے لیکن امن کی خواہش کو ہماری کمزوری کسی صورت نہیں سمجھنا چاہیے ۔