غیر قانونی فارن فنڈنگ ثابت ہوئی تو ن لیگ پر پابندی لگ سکتی ہے، فرخ حبیب

فرضی ناموں پر کروڑوں روپے کی رقم (ن )لیگ کے پارٹی اکانٹس میں جمع کی گئی، نوازشریف توشہ خانہ کی بی ایم ڈبلیو گھر لے گئے،وزیرمملکت

جمعہ 29 اکتوبر 2021 00:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ غیر قانونی فارن فنڈنگ ثابت ہوئی تو ن لیگ پر پابندی لگ سکتی ہے، سیاسی جماعتوں کے اکانٹس کی جانچ پڑتال الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، فرضی ناموں پر کروڑوں روپے کی رقم (ن )لیگ کے پارٹی اکانٹس میں جمع کی گئی، نوازشریف توشہ خانہ کی بی ایم ڈبلیو گھر لے گئے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اکانٹس کی جانچ پڑتال الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، گزشتہ چار روز سے پیپلز پار ٹی اور ن لیگ کے اکانٹس کو دیکھ رہے ہیں، تین سال میں ن لیگ کے پارٹی اکانٹس میں45 کروڑ روپے آئے، ن لیگ کے پارٹی اکانٹس میں کئی مشکوک نام پائے گئے، فرضی ناموں پر کروڑوں روپے کی رقم ن لیگ کیپارٹی اکانٹس میں جمع کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فرضی ناموں کے ساتھ فنڈز ٹرانسفر کی رسیدیں موجود نہیں ،ن لیگ پارٹی اکانٹس میں جمع کرائے گئے فنڈز کی رسیدیں سامنے نہیں لا سکی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ نوازشریف توشہ خانہ کی بی ایم ڈبلیو گھر لے گئے، نواز شریف اپنی ہی پارٹی کے 4.5 کروڑ روپے ذاتی استعمال کے لئے لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ن لیگ کے پارٹی اکانٹس پر مالیاتی ماہرین کے اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دئیے ، پیپلز پارٹی کے اکانٹس کی جانچ پڑتال بھی کرنی ہے انہیں بھی حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی فارن فنڈنگ ثابت ہوئی تو ن لیگ پر پابندی لگ سکتی ہے،رسید یں نہ دینے پر یہ ہمارے شک کو یقین میں بدل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتؐ کے معاملے کو وزیراعظم نے دنیا بھر میں اجاگر کیا، اگر کوئی بیرون ملک ہماری دل آزاری کرتاہے تو کیا اپنے لوگوں کو مارنا جائز ہی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر کالعدم تنظیم کے کارکنوں نے براہ راست فائرنگ کی۔