21واں قائد ملت شہید خان لیاقت علی خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ،عسکری الفاذ اور اومیگا سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئیں

جمعرات 28 اکتوبر 2021 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) عثمان باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشترک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری " 21واں آل کراچی قائد ملت شہید خان لیاقت علی خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021؁ء "اختتامی مراحل میں داخل ،گزشتہ روز سیمی فائنل کولیفائنگ رائونڈ کے پہلے میچ میں عسکری الفاذ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل ون یونٹ باسکٹ بال کلب کو 32کے مقابلے میں 47باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح عسکی الفاذ کی جانب سے شاہ میر ظہیر 13،بختیار خان 12اور ابیر عابد نے 10جبکہ رنر اپ کلب ون یونٹ کی جانب سے کاشف سروری 11،علی مفتی اور اظہر رانا نی10,10باسکٹ اسکور کرکے نمایاں رہے ،جبکہ دوسرے میچ میں نشتر باسکٹ بال کلب نے مد مقابل اومیگا باسکٹ بال کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد طلحہ امجد کی شاندار کھیل کی بدولت 37کے مقابلے میں 40باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے طلحہ امجد 19،محمد شبر 10اور عباس نے 9جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے عباس عابد قائم خانی 12،شایان قادری 12اور قاسم ضیاء نے 10باسکٹ اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔

(جاری ہے)

اس گروپ میں 3ٹیموں کی برابر پوائنٹس ک بنیاد پر تعین بہتر اسکور ی بنیاد پر اومیگا باسکٹ بال کلب کو سیمی فائنل کھیلنے کا کا حقدار قرار دیا گیا۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال ،غلام محمد سنیئر ،اشرف یحییٰ اور ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،زاہد ملک ،ممتاز احمد ،نعیم احمد تھے ۔ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز (آج ) مورخہ 29اکتوبر 2021؁ء بروز جمعہ شام 7بجے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر کھیلے جائینگے ۔