وفاقی وزیرنجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت اجلاس ،نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی پرائیویٹائزیشن بارے تفصیلی گفتگو

اجلاس میں ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی ریزور پرائس سمیت دیگر معاملات جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی گئیں

جمعرات 28 اکتوبر 2021 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیرنجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی پرائیویٹائزیشن بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں فرسٹ ویمن بینک اور ایس ایم کی نجکاری پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیاگیا۔ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی ریزور پرائس سمیت دیگر معاملات جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی گئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے دنیا کی نمایاں سرمایہ کاروں کی طرف سے دستاویزات جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے،ڈسکوز کی بحالی کیلئے ایکسپریشن آف انٹریسٹ شائع کئے جا چکے ہیں۔اجلاس کو بتایاگیا کہ پاک ری انشورنس کے حصص کی فروخت کیلئے پرائسنگ میکنزم منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو بھیجا جائے گا۔ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کیلئے ایکسپریشن آف انٹریسٹ کی اشاعت جلدی متوقع ہے۔