عقیدہ ختم نبوتؐ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے اورتحفظ ناموس رسالت کی حفاظت ہرمسلمان پر فرض ہے،حاجی حنیف طیب

جمعہ 29 اکتوبر 2021 19:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2021ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوتؐ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے اورتحفظ ناموس رسالت کی حفاظت ہرمسلمان پر فرض ہے،نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی ،آئین کے مطابق جو نبی کی شان میں گستاخی کرے گا اس کی سزاقتل ہے وہ جامع مسجد فردوس (پاکستان کوارٹر )میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔

حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ ایک سازش کے تحت ملک میں مذہبی انتشارپھیلانے کی سازشیں کی جارہی ہیں انہوںنے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کیلئے نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخانہ خاکے بناتے ہیں اوروہاں حکومتیں اس کی سرپرستی کرتی ہیں،مغربی ممالک میں کبھی قرآن مجید پر مقدمہ کیاجاتاہے،اس پرفائرنگ کی جاتی ہے، قرآن مجید شہید کیاجاتاہے ،جب مسلمان اپنی ایمانی غیرت کا مظاہر ہ کرتے ہیں تو انہیں شدت پسند،عسکریت پسندکہاجاتاہے ،دنیا بھر میں اسلامو فوبیا پھیلاتا جارہاہے اس کوروکنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ مسلمان تمام انبیاء کرام پر ایمان رکھتا ہے اوراسلامی تعلیمات تو تمام مذاہب اس کی مقدس کتب اوراس کے پیشواکا احترام کرنے کا درس دیتا ہے۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ جو لوگ نبی کریم ﷺکی ناموس کے خاطر جدوجہد کررہے ہیں ہمیں حسب توفیق ان کا ساتھ دینا چاہیے ۔حکومت تحفظ نامو س رسالت کا دفاع کرنے والوں پر مظالم ڈھارہی ہے،حکومت اپنی ہٹ دھرمی سے باعث نہیں آرہی ہے ایسے وزراء کو ذمہ داری سونپی گئی ہے جو اپنی بدکلامی کی وجہ سے مشہورہیں ایسے وزارء سے مذاکرات کیسے نتیجہ خیز ہونگے ۔ملک سرحدی ونظریات کی ذمہ داری فوج نے لی ہے وہ اپنی ذمہ داری کو پوراکرے ۔اجتماع سے قاری حمید الحسن حسنی نے بھی خطاب کیا ۔