مسلمان ہرصورت قادیانیوں کی مصنوعات کا بائیکا ٹ کریں، علامہ غلام مجتبیٰ جلالی

جمعہ 29 اکتوبر 2021 19:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2021ء) قادیانی گروہ مغربی ممالک میں اپنی مظلومیت کا رونا رو کر سیاسی پنا ہ کی لالچ میں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا اور بد نام کرنے کی گھنائونی سازشوں میں مصروف ہیں، قادیانیوں کے متعلق آئینی ترامیم اور اسلامی قوانین اوردینی اقدار کو لادین قوتوں کی اور سیکولرطاقتوں کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں، ملک پاکستان کے اسلامی و نظریاتی تشخص اور اسلامی دفعات کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔

یہ باتیں دستہء رضاکے زیراہتمام رسول آباد رند گوٹھ میں منعقدہ تاجدارختم نبوت ومیلادمصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی امیر علامہ حافظ غلام مجتبیٰ جلالی نے کہیں ،کانفرنس سے علامہ قاری عبدالسلام نعیمی، سید مدثرشاہ،خلیفہء مجازبریلی شریف علامہ مرتضیٰ حسین قادری،جے یوپی رہنماخالقدادنیازی، علامہ عارف حسین حسینی، ناظم اعلیٰ انجمن طلبہء اسلام سندھ مبشرحسین حسینی، علامہ افضل رضوی، قاری فرمان علی نعیمی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے تحفظ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت اور منکرین ختم نبوت قادیانیوں کے متعلق تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قادیانی لابیوں کو شیلٹر مہیا کرنے والے اورغداران ختم نبوت کیساتھ کمپرومائز کرنے والے اسلام اور ملک دونوں کے غدار ہیں اسلام آباد سمیت ملک کسی بھی دینی مدرسہ کو حکومتی کنٹرول میں لینے کے عزم کو کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

حضرت محمد ﷺکے بعد نبوت کا جھوٹا دعوی کرنے والوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ،قصر ختم نبوت میں ڈاکہ زنی کرنے والے کسی ملک میں بھی رہ کر مسلم سوسائٹی کا حصہ نہیں بن سکتے ۔ تحفظ ختم نبوت کا مقدس ومعطر فریضہ سرانجام دینے والے اسلام اور صاحب قرآن کی ذاتی خدمت کرنے پر قدر ت کی طرف سے مامور ہیں اعمال صالحہ اور اسلام کی حدود وقیود خلافت راشدہ کا نظام یہ امور ختم نبوت کافیضان ہیں تمام عبادات اور اسلامی احکامات اور امتی بننے کا شرف ہمیں آپ ﷺ کے آخری نبی ہونے کی بدولت میسر آئے ہیں ۔

1974ء میں پارلیمنٹ کی سطح پرقائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمد نورانیؒ ودیگر علماء کرام کی جد جہد اور شہدائے ختم نبوت کی قربانیوں سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا، گستاخان رسول کی پشت پناہی کرنے والے جان لیں کہ ہم ہر فلور پر ناموس رسالت کے قوانین او رقادیانیت کے متعلق آئینی شقوں کو ختم کرنے کی سازشوں کاعشق رسالت سے سرشار جرات مندی کیساتھ مقابلہ کریں گے، ختم نبوت کے تبلیغی پروگراموں کا مقصد دفاع ختم نبوت اور دفاع ناموس رسالت کے مقدس فریضہ کو فروغ دینا اور اس کی جدو جہد کو جلا بخشنا ہے۔

حضرت ابو بکر صدیق ؓ کی طرح منکرین ختم نبوت کے فتنہ کو جڑسے اکھاڑنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا ہماری نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ ملٹی میڈیا سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا جیسے مورچوں کو تحفظ ختم نبوت اور اسلامی اقدارو روایات کے فروغ کیلئے استعمال کریں ۔ صحابہ کرام سب سے پہلے محافظین ختم نبوت اور قدسیوں کی جماعت ہے صحابہ کرام پر زبان درازی کرنے والے دراصل اسلام کی جڑیں کھوکھلی کرر ہے ہیں ۔

قادیانیت کا کفر ارتداد اور زندقہ کے زمرے میں آتا ہے کہ اس لئے تمام مسلمان ہر موڑپر قادیانیوں کی مصنوعات کا بائیکا ٹ کریں ۔ قانون انسداد توہین رسالت اور قوانین تحفظ ختم نبوت کو چھیڑنا آگ اور خون سے کھینے کے مترادف ہے ۔ قادیانیت کو سپورٹ کرنے والے دنیا اور آخرت میں ذلیل ورسواہوں گے اور قادیانیت نوازی ان کیلئے وبال جان ثابت ہوگی قادیا نیت کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنا اپنے ایمان کا جنازہ نکالنے کے مترادف ہے۔

کانفرنس میں ملک میں برھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی اور یورپی یونین کی قرارداد پر سخت تشویش اوربھرپو ر احتجاج کیا گیا ۔ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنری کے حساس عہدہ سے سکہ بند قادیانی رضا باقر کو فی الفو ر برطرف کیا جائے، قادیانیوں کی اسلام او رملک دشمن سرگرمیوں کے سد باب کے لئے امتناع قادیانیت آرڈ یننس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، قانون تحفظ ناموس رسالت اور قوانین ختم نبوت کے خلاف یورپی یونین سمیت اندرونی و بیرونی سازشوں کو بے نقاب کرکے امت مسلمہ میں پائی جانے والی تشویش کو دور کیا جائے ۔