Live Updates

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ایک روز دورہ پر ٹھٹھہ پہنچ گئے

ریلی کی صورت میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا قافلہ مورادانی تعلقہ گھوڑا باڑی جلسہ گاہ پہنچے جہاں مختلف پارٹٰیوں سے تعلق رکھنے والے معززین نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا

ہفتہ 30 اکتوبر 2021 22:59

کراچی/ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2021ء) قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ایک روز دورہ پر ٹھٹھہ پہنچے حلیم عادل شیخ کا پی ٹی آئی کارکنوں و شہریوں کی جانب سے دھابیجی، گھارو، لیٹ اسٹاپ،میرپور ساکرو، گھوڑا باڑی، بوہارا سٹی میں شاندار استقبال کیا گیا۔ دورے کے دوران پی ٹی آئی ایم این اے عطاء اللہ خان، پی ٹی آئی کے رہنما میر ارسلان بروہی، پیر زمان شاھ جیلانی، احسن عادل شیخ، امین اللہ موسیٰ خیل، ڈاکٹر مسرور سیال، گوہر خان خٹک، مرتضیٰ شاہ جیلانی، ،حنیف بنگش، ارشد شاہ شیرازی،عبدالرزاق شجراع، حفیظ جوکھیو پی ٹی آئی وومن ونگ رہنما شہناز بلوچ و دیگر رہنما بھی کاروان میں شامل تھے۔

ریلی کی صورت میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا قافلہ مورادانی تعلقہ گھوڑا باڑی جلسہ گاہ پہنچے جہاں مختلف پارٹٰیوں سے تعلق رکھنے والے معززین نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے مختلف مقامات پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سندھ کے وسائل لوٹ کر عوام کو مسائل کا شکار بنانے والی پیپلزپارٹی احتجاج کر کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے بے نقاب کرنے کے لئے کرپشن مٹاؤ سندھ بچاؤ مہم کا آغاز کر دیا ہے عوام کو بتائیں گے کس طرح سندھ کی عوام ان چوروں نے لوٹا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا لیاری کی عوام نے گزشتہ الیکشن میں پی پی کا صفایا کردیا تھا ملیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نمائندوں نے عوام کو بیوقوف بنایا ہوا ہے ملیر کے گوٹھوں اور نوکریوں کا سودا یہاں کے نمائندے کررہے وزیراعلیٰ سندھ جب داؤد چورنگی پر کھڑے ہوئے تھے تو دو سو لوگ موجود تھے عوام نے اس کرپٹ ٹولے کو مسترد کر دیا ہے۔انڈیا مہنگائی اور کووڈ میں تباہ ہوچکا ہے مہنگائی دنیا بھر میں ہوئی ہے وزیر اعظم عمران خان کی موثر حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان میں زیادہ اثر نہیں ہوا۔

پنجاب میں اس وقت بھی آٹا 55 روپے کلو ہے جبکہ وافر مقدار میں گندم موجود ہونے کے باوجود سندھ میں آٹا 80 روپے کلو مل رہا ہے سندھ کی مہنگائی کا اثر بلوچستان پر پڑ رہا ہے۔ سندھ کے چور حکمرانوں نے 16 لاکھ ٹن گندم غائب کر دی۔ تھر میں بچے مر رہے ہیں آر او پلانٹ کرپشن کی وجہ سے بند ہیں عوام کو پانی کے لئے ترسایا جارہا ہے۔ سندھ کی عوام کو ایڈز لگانے والے سرکاری اسپتالوں کی دوائیاں بیچنے والے تعلیم تباہ کرنے والے 85 فیصد سندھ کی عوام کو گٹروں کا پانی پلوانے کس منہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔

انور سیال جیسے کل سائیکل پر چلتے تھے ان کے محلوں میں سونے کی ٹوٹیاں لگی ہوئی ہیں۔انہیں ڈرامے کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے نسلا ٹاور کو این او سی کس نے دی ان کے خلاف سندھ حکومت کارروائی کیوں نہیں کر رہی سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی سیکورٹی رسک بن چکی ہے یہ ایک مافیا کی جماعت ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چوروں نے سندھ کی عوام کو بھوک و افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا ہے پوری سندھ کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے سارے چوری کے پیسے پاکستان پیپلزپارٹی کے وزیر کھا رہے ہیں۔

پٹرول باہر سے مہنگا آتا ہے تو مہنگا مل رہا ہے وزیر اعلیٰ بتائیں سندھ میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے پھر آٹا کیوں مہنگا 80 روپے کلو مل رہا ہے جبکہ یہی آٹا پنجاب کے پی کے 55 کلو دستیاب ہے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کے آٹا چور گندم چور مہنگائی کا شور مچا کر عوام کو بے بوقوف بنا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی ایک نظریاتی پارٹی ہے عمران خان کسی خان بہادر کے پوتے نہیںپی ٹی آئی میں لوگ منشیات کے اڈے، نوکریاں، ٹھیکے، پلاٹ لینے نہیں آتے ایسی سوچ رکھنے والے تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں عمران خان کے ساتھ صرف وہ کھڑا ہوسکتا ہے جو ملک بچانا چاہتا ہو۔

کس کتاب میں لکھا ہے کہ مسلمان کو مار دو ملک دشمن عناصر ملک میں تصاد پیدا کروا کر فائدہ اٹھانا چاہتے ہین۔ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کو ہتھیار دیے گئے اب پولیس کے پاس ہتھیار نہیں ٹی ایل پی ایک سیاسی جماعت ہے اس وقت ملک میں سچے عاشق رسول ﷺکی حکومت ہے وزیراعظم نے اسلام فوبیا پر دنیا کو بھرپور پیغام دیا علمائ کرام اس معاملے پر سوچیں لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات