مولانا سمیع الحق شہید ؒ کے قاتل اب تک آزاد گھوم رہے ہیں ،حافظ احمد علی

ہفتہ 30 اکتوبر 2021 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2021ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ احمد علی نے پشاور میںہونے والی2نومبرکو خدمات مولانا سمیع الحق کانفرنس کی تیاری کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہا مولانا کی شہادت کو دو سال کا عرصہ گزر گیا لیکن مولانا کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں آج ہم سب ملکر اس بات کا عہد لیتے ہیں کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن مولانا سمیع الحق کے مشن کو جاری رکھیں گے،مولانا سمیع الحق شہید ؒ کے خون سے انقلاب آئیگا ،مولانا سمیع الحق نے ہمیشہ ملک کے دفاع کی جنگ لڑی ہے اور امت کو یکجا کرنے کی کوشش کی ہے دفاع پاکستان کونسل بنانے کا مقصد بھی امت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ۔

(جاری ہے)

ان کی دینی ملکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔حکو مت موالانا کے قاتلوں کو گرفتار کر کے عوام کے سامنے لائے مولاناسمیع الحق بین الاقوامی شخصیت تھے ان کی اسطرح مظلومانہ شہادت اور قاتلوں کا اب تک نا ملنا تمام اداروں اورحکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔مزید اہل ایمان کارکنان ذمداران صحافی تاجربرادران وکلاء اور دیگر اہل ایمان اور پاکستان سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔