Live Updates

عثمان بزدار پنجاب کو پشاور بی آر ٹی کے کھڈوں میں تبدیل کرنے آئے ہیں‘عظمیٰ بخاری

عام آدمی آپ کی نالائقیوں کی سزا بھگت رہا ہے ‘ سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) پنجاب

اتوار 31 اکتوبر 2021 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بزدار صاحب آپ کام کے نہ کاج کے بس دشمن اناج کے ہیں،آپ بس پنجاب کو پشاور بی آر ٹی کے کھڈوں میں تبدیل کرنے آئے ہیں،آج عام آدمی آپ کی نالائقیوں کی سزا بھگت رہا ہے ،ہمیں معلوم ہے پی ڈی ایم کے آپکے ضلع میںجلسہ کرنے پر آپ پریشان ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار کو بیانات جاری کرنے کی بجائے اپنی خود احتسابی کرنی چاہیے ،عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حق سے محروم کیا ہے۔عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی بجائے لاہور کو پیارے ہو گئے ہیں،تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا،جنوبی پنجاب کے عوام کو صوبے کا جھانسہ دے کر سیکرٹریٹ کا لالی پاپ دے دیا گیا ہے ،جنوبی پنجاب کو جنوبی سیکرٹریٹ نہیں ان کا حق چاہیے ،جنوبی پنجاب کو ان کا حق صرف مسلم لیگہی دے سکتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات