حلقہ این اے 133 کے انتخابات ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار کے الزامات کو مسترد کر دیا

اتوار 31 اکتوبر 2021 17:05

/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2021ء) الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 133 کے انتخابات سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کے الزامات مسترد کر تے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار کے تجویز کنندہ کا ووٹ اب دوسرے حلقے میں منتقل کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی امیدوار کے تجویز کنندہ کا ووٹ سال 2018 کے الیکشن سے ہی این اے 130 میں رجسٹرڈ ہے ، ثبوت کے طور پر 2018 کی انتخابی فہرست کا متعلقہ حصہ سامنے ہے جس میں تجویز کنندہ بلاک کوڈ 259110108 اور حلقہ 130 کے ووٹر ہیں ، نظر ثانی انتخابی فہرست میں بھی تجویز کنندگان این اے 130 کے بلاک کوڈ 259110108 سے ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا کہ تجویز کنندہ کا ووٹ اس حلقے سے دوسرے حلقے میں منتقل کیا گیا۔