فیصل آباد،مختلف حادثات میں کمسن بچی سمیت 3افراد جاں بحق

پیر 1 نومبر 2021 18:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2021ء) مختلف حادثات میں کمسن بچی سمیت 3افراد جاں بحق، ضروری کارروائیوں کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے، تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ عثمان ٹائون گلی نمبر5 کے رہائشی نوید شوکت کی کمسن بیٹی میمونہ شہزادی گلی میں کھیل رہی تھی پیچھے سے آنیوالی اینٹوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر موقع پر ہی چل بسی، پولیس نے ڈرائیور سمیت 3افراد کیخلاف 322 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ننکانہ کی بشریٰ بی بی موٹرسائیکل سے گر کر اور 49 ج ب کا بشارت ولد کرم دین سیڑھیوں سے گر کر الائیڈ ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکے۔