جان محمد جمالی کراچی کے نجی اسپتال منتقل

پیر 1 نومبر 2021 22:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2021ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دو دن قبل بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان منتخب ہونے والے بی اے پی رہنما جان محمد جمالی کو طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اسپیکر منتخب ہونے کے باوجود جان جمالی تاحال حلف نہیں اٹھا سکے ہیں، ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ نمونیا کا شکار ہو گئے تھے، جس پر انھیں علاج کے لیے کراچی لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع اہل خانہ کے مطابق جان محمد جمالی کا علاج شہر قائد کے ایک نجی اسپتال میں کیا جا رہا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انھیں ایمرجنسی میں طبی امداد دی گئی ہے۔تاہم اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جان جمالی کی حالت خطرے سے باہر ہے، ان سے ملاقات پر پابندی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت ہے۔یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو میر جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، تاہم طبیعت کی ناسازی کے باعث وہ حلف نہ اٹھا سکے تھے۔