مولانا سمیع الحق کو جہان فانی سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے

منگل 2 نومبر 2021 19:47

ٰجہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2021ء) متحدہ مجلس عمل کے بانی اور معروف مذہبی سکالر سینیٹر مولانا سمیع الحق کو جہان فانی سے رخصت ہوئے تین برس بیت چکے ہیں2نومبر منگل کو ان کی برسی منائی گئی اس سلسلے میں مختلف شہروں میں جمعیت علماء اسلام(س) کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق دسمبر1937ء کو اکوڑہ خٹک میں پیدا ہوئے وہ ملک کے ایک ممتاز سیاستدان،عالم دین اورمذہبی اسکالر تھے وہ خیبر پخونخواہ کے دینی ادارے دار العلوم حقانیہ کے مہتمم بھی تھے وہ دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام(س) کے امیر تھے۔مولانا سمیع الحق 2نومبر 2018ء کو راولپنڈی میں ایک قاتلانہ حملے کے دوران خالق حقیقی سے جا ملے۔