اخترمینگل کا جان جمالی کے بیٹے سے رابطہ ، صحت یابی کیلئے دعا

منگل 2 نومبر 2021 21:30

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2021ء) اسپیکر بلو چستان میر جان محمد خان جمالی کی جلد صحت یابی کے لئے ، اسکولوں ، مدرسوں مساجدوں میں خصوصی دعائیں اور خیرات فی سبیل اللہ کے احتمام، بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی ٹیلی فون پر ان کے بیٹے سے رابطہ اور جان جمالی کے صحت یابی کیلئے خصوصی دعا،مختلف شخصیات کے رابطے اور دعاوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسپیکر بلو چستان میر جان محمد خا ن جمالی کی طبعت خراب ہونے کے بعد کوئٹہ سے انہیں کراچی منتقل کیا گیا اور میر جان جمالی کی بیمار پرسی کے لئے بڑی تعداد میں علا قائی معتبرین کراچی پہنچنا شروع ہو گئے آج بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے ٹیلی فون کے ذریعے میر جان کے فرزند میر فاروق خان جمالی سے رابطہ کر کے جان جمالی کے صحت کے بارے میں پوچھا اور ان کی جلد صیحت یابی کے لئے دعا کی اس کے علا وہ علاقے میں لوگوں اور جمالی خاندان کے خیر خواہوں نے مساجدوں اسکولوں ، مدرسوں میں خصوصی دعاوئں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اور خیرات فی سبیل اللہ بھی کر رہے ہیں اور میر جان جمالی کی جلد صیحت یابی کے لئے دعا کی گئی اور بڑی تعد اد میں کراچی پہنچنا شروع ہو گئے ں*میر صاحب کے فرزن، اور دیگر خاندان نے تمام لوگوں معزین علا قہ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی محبت ہے کہ وہ رابطہ کر رہے ہیں، جبکہ ان کے قریبی ذرائع سے معلومات لی تو انہوں نے بتایا کہ میر صاحب کی صحت قدر بہتر ہے۔