قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کا جنوبی وزیرستان کا دورہ ملتوی

منگل 2 نومبر 2021 21:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2021ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کا جنوبی وزیرستان کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین امجد علی خان اور کمیٹی کے دیگر اراکین کو 4 نومبر کو جنوبی وزیرستان کا دورہ کرنا تھا جو ملتوی کردیا گیا۔ دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔